31 جنوری 2016 - 17:36
اٹلی اور فرانس کے بینک ایران میں اپنی شاخیں قائم کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ اٹلی اور فرانس کے بینکوں نے ایران میں اپنی شاخیں کھولنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے اتوار کو آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطالوی اور فرانسیسی بینکوں کی جانب سے ایران میں اپنی شاخیں کھولنے میں دلچسپی کے اظہار کے بعد ہم ان بینکوں کی برانچیں ایران میں کھولے جانے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ایرانی بینکوں کے مالی حساب اور امور کو نمٹانے کے لئے جرمنی آسٹریا اور برطانیہ کی ایکسپورٹ بیمہ کمپنیوں سے بھی مذاکرات جاری ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲